راہول گاندھی ہنوز سربراہ کانگریس ، جناردھن دویویدی کا ریمارک

,

   

نئی دہلی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر جناردھن دویویدی نے آج کہاکہ راہول گاندھی تکنیکی اعتبار سے ہنوز صدر کانگریس ہیں اور انہیں اپنے جانشین کا نام تجویز کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینا چاہئے۔ ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جبکہ ایک اور سینئر کانگریس لیڈر کرن سنگھ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ راہول کو اپنا استعفیٰ واپس لینے کیلئے ترغیب دینے میں ایک ماہ ضائع کردیا گیا، اس کے بجائے ان کے جرأتمندانہ فیصلے کو تسلیم کرلیا جانا چاہئے۔ جب سے راہول نے لوک سبھا چناؤ کے نتائج کے بعد کانگریس کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کیا ، تب سے ملک بھر کی مختلف پارٹی یونٹیں ان پر استعفیٰ واپس لینے دباؤ ڈال رہی ہے۔