راہول گاندھی 30جون کو وائناڈ آئیں گے

   

وائناڈ : کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہول گاندھی اپنے لوک سبھا پارلیمانی حلقے کیرالہ کے وائناڈ کے تین روزہ دورے کے لئے 30 جون کو یہاں آئیں گے ۔راہول گاندھی کے وائناڈ دفتر میں جمعہ کو ایس ایف آئی کارکنان نے توڑ پھوڑکی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ان کی یہاں آمد پر وائناڈ کی ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) مسٹر گاندھی کا شاندار استقبال کرے گی۔دریں اثنا، یہاں راہول کے دفتر پر حملے کی مخالفت میں کانگریس پارٹی کی طرف سے ہفتہ کو کلپٹہ میں ایک عظیم الشان ریالی کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کیرالہ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیششن، کے پی سی سی صدر کے سدھاکرن سمیت کئی سینئر کانگریس رہنما اس عظیم ریالی میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ۔راہول گاندھی کے دفتر پر حملے کے سلسلے میں اب تک ایس ایف آئی وائناڈ کے ضلع صدر جویل جوزف اور ضلع سکریٹری جشنو شاجک سمیت 19 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔