راہول ۔پرینکا کی وجے دشمی پرمبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وجے دشمی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔مسٹر راہول گاندھی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، “نفرت کی لنکا جلے ، تشدد کے میگھناد کا خاتمہ ہو، تکبر کے راون صفایا ہو، سچائی اور انصاف کی فتح ہو۔ تمام ہم وطنوں کو وجے دشمی کی بہت بہت مبارکباد۔”پرینکا گاندھی نے کہا، “آپ سب کو وجے دشمی بہت مبارک ہو، یہ تہوار جھوٹ، تکبر اور ناانصافی پر انصاف، ہمدردی، سچائی اور انکساری کی جیت کی علامت ہے ۔”

ہماچل میں 10 اکٹوبر سے پرینکا کانگریس کی انتخابی مہم چلائیں گی
نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ہماچل پردیش کے سولان سے 10 اکٹوبر کو پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گی اور اس روز وہاں ریالی سے خطاب کریں گی۔ ہماچل اسمبلی کیلئے چناؤ ہونے والے ہیں۔ راہول گاندھی موجودہ طور پر بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہیں۔ چنانچہ امکان ہیکہ پرینکا ہماچل میں کانگریس کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔