ربینا پولیس اسٹیشن کا ڈی آئی جی نے معائنہ کیا

   

ریکارڈس کی تنقیح ، عوام سے حسن سلوک کی ہدایت
کاغذنگر ۔18 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کے بی آصف آباد کے ربینا پولیس اسٹیشن کا 17 اکٹوبر کے روز شام کے اوقات میں ڈی آئی جی امبر کیشور جاہ آئی پی ایس نے آچانک دورہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس اسٹیشن کے آفس ریکارڈس،اور ڈی جانے والی عوامی درخواستیں اور درخواستیں کی یکسوئی سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی، اس کے علاوہ پولیس ملازمین کی کارکردگی اور عوامی تعلقات اور عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش انے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر ربینا سب انسپکٹر کے علاوہ پولیس ملازمین موجود تھے۔