رجت شرما این بی ڈی اے کے صدر منتخب

   

نئی دہلی: انڈیا ٹی وی کے چیئرمین رجت شرما کو دوبارہ نیوز براڈکاسٹرس اینڈ ڈیجیٹل ایسوسی ایشن (این بی ڈی اے ) کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو منعقدہ این بی ڈی اے بورڈ میٹنگ کے دوران شرما کو 2024-25 کے لیے دوبارہ چیئرمین مقرر کیا گیا۔ انتخاب کے بعد شرما نے این بی ڈی اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیوز براڈکاسٹروں کو درپیش اہم چیلنجوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔