رجنی کانت علاج کیلئے امریکہ روانہ

   

چنائی: اداکار رجنی کانت مرکزی حکومت کی اجازت کے بعد ہفتے کی صبح علاج کے لئے قطر ایئر لائنس کی پرواز سے دوحہ کے راستے امریکہ روانہ ہو گئے۔ کچھ برس پہلے رجنی کانت کا گردے کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی آنے کے بعد رجنی کانت نے مرکزی حکومت سے بیرون ملک جانے کیلئے خصوصی اجازت مانگی تھی اور حکومت سے اجازت ملنے کے بعد آج وہ قطر کے ذریعہ علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ۔