رجنی کانت کودادا صاحب پھالکے ایوارڈ ،کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کی سرکردہ شخصیت اور ٹامل سوپر اسٹار رجنی کانت کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فلمی دنیا کے اعلیٰ ترین ایوارڈس میں شامل ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے پیام میں رجنی کانت کو اس ایوارڈ کیلئے مبارکباد پیش کی یہ بات خوش آئند ہے کہ جنوبی ہند کی فلمی شخصیت کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے انتخاب کیا گیا جن کے ملک و بیرون ملک کروڑہا مداح ہیں۔