ردراکش فیسٹول ملتوی ہونے پر کمل ناتھ کی حکومت پر تنقید

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں نامورکہانی کار پنڈت پردیپ مشرا کی جانب سے منعقدہ شیومہاپران اور ردراکش فیسٹول کے ملتوی ہونے پر سابق وزیراعلی کملناتھ نے آج ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا اور خودکو مذہب سے محبت کرنے والا بتانے والی حکومت کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مہاشیوراتری کے موقع پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاقہ میں شیو گیان کی گنگا بہانے والا شیو مہاپران و دراکش فیسٹول کا سات روزہ انعقاد دباؤ ڈال کر پہلے دن ہی ملوتی کردیا گیا۔ وہ بھی اس لئے کیونکہ انتظامایہ لاکھوں عقیدتمندوں کے انتظامات سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کہانی کار کو آنکھوں میں آنسو بھرکر یہ سچائی ویاس پیٹھ سے عقیدت مندوں کو بتانی پڑے تو اس سے شرمناک ریاست کے لئے کچھ اور نہیں ہوسکتا۔ جو خود کو مذہب سے محبت کرنے والا بتاتے ہیں یہ انکی حکومت کی حقیقت ہے ۔ اس واقعہ سے بڑی تعداد میں عقیدت مند ناراض ہیں۔ ریاست کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ بھوپال۔اندور ہائی وے پر سیہور کے نزدیک چتاولیا میں آج سے پنڈت پردیپ مشرا کی جانب سے سات دن کا انعقاد ہونے والا تھا۔ اس کے پہلے کل بہت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے پہنچنے کی وجہ سے ریاست کے اس نہایت اہم روڈ پر تقریباً 40 کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔ حالات ایسے ہوگئے کہ کئی مقامات پر ٹریفک ڈائیور ٹ کرنا پڑا۔ لوگ دیر رات تک جام میں پھنسے رہے ۔