85 گاڑیاں ضبط، 4 روڈی شیٹرس اور مشتبہ افراد زیرحراست
حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ میں پولیس کی جانب سے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ زون چندانادپتی کی قیادت میں منعقدہ اس آپریشن میں تقریباً 400 ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔ بیگم پیٹ کے رسول پورہ اور سری لنکا بستی میں صبح کی اولین اوقات کارڈن سرچ منعقد ہوا۔ اس آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر کی تلاشی لی اور مکانات میں رہنے والے افراد کی تفصیلات اور ان کی سرگرمیوں کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی پی چندنادپتی نے بتایا کہ 85 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ 4 روڈی شیٹرس اور 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 600 گٹکھا پیاکٹس کو ضبط کیا گیا۔ اس کارڈن سرچ آپریشن میں زون کے دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔ع