حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے رسول پورہ میں مجوزہ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے حصول اراضی میں تیزی لانے کے لیے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ رسول پورہ فلائی اوور پراجکٹ کی تجویز 2019 میں اس وقت کی بی آر ایس حکومت کے دور میں پیش کی گئی تھی تاہم اس پراجکٹ کے کام میں غیر معمولی تاخیر ہوتی رہی کیونکہ انٹر ۔ اسٹیٹ پولیس وائر لیس اسٹاف کوارٹرس کی 1.62 ایکر اراضی ہنوز جی ایچ ایم سی کو منتقل کرنا باقی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کا منصوبہ رسول پورہ فلائی اوور کی تعمیر ، حیدرآباد سٹی اینویٹیو اینڈ ٹرانسفارمیٹیو انفراسٹرکچر پروگرام کے حصہ کے طور پر پر کرنے کا ہے ۔۔