آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کاآغاز
لکھنؤ سوپر جائنٹس نے27 کروڑ روپے میں لے لیا ‘ جدہ میں نیلامی
جدہ (سعودی عرب ):آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں تاریخ رقم ہوگئی! ا نڈیا کے ا سٹار وکٹ کیپر رشبھ پنت آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اور لکھنؤ سوپر جائنٹس نے انہیں 27 کروڑ روپے میں لے لیا ہے۔ پنت نے شریاس ایر کا ریکارڈ توڑا جنہیں پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا۔ ریکارڈ بولی پر ایل ایس جی کے مالک سنجیو گوینکا نے کہا کہ انہوں نے پنت کیلئے 26 کروڑ روپے مختص کیے تھے اور انھیں اسٹار انڈیا کے کھلاڑیوں کے لیے تھوڑا اوپر جانا پڑا۔ یوزویندر چہل آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے مہنگے ہندوستانی اسپنر بن گئے کیونکہ پی بی کے ایس نے انہیں 18 کروڑ روپے میں منتخب کیا۔اس سے قبل ارشدیپ سنگھ پہلے کھلاڑی تھے جنہیں آئی پی ایل 2025 نیلامی میں فروخت آر ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پی بی کے ایس کے ذریعہ 18 کروڑ روپے میں کیا گیا تھا ۔ تاہم کے ایل راہل مایوس ہوگئے کیونکہ وہ دہلی کیپٹلس میں صرف 14 کروڑ روپے میں حاصل کئے گئے۔ دو روزہ نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو رہی ہے۔