حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : والدین کو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لیے سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 114 واں دو بہ دو ملاقات پروگرم اتوار 3 جولائی کو صبح 10 تا 4 بجے شام عمر فنکشن ہال ، چندرائن گٹہ میں منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں میں تاخیر ہورہی ہے ۔ اس لیے ان کی عمریں دراز ہوتی جارہی ہیں ۔ اس کو محسوس کرتے ہوئے سیاست نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ والدین کو آسانی پہنچانے کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرام رکھے جائیں تاکہ والدینے ایک ہی چھت تلے مختلف تعلیم یافتہ و ہنر مند لڑکوں اور لڑکیوں کا انتخاب کرسکے ۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ اس موقع پر غنیمت جانتے ہوئے وہ وقت مقررہ پر پہنچ کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کا رجسٹریشن کریں جو والدین اس سے قبل پروگرام میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ رکھنی چاہئے جب کہ جو والدین پہلی مرتبہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے جن کے لڑکا ہو یا لڑکی کے ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں ۔ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، بی کام ، ایم کام ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم بی بی ایس ، بی ای ایس ، ایم ڈی ، فارمیسی ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹ ، عقد ثانی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے کاونٹرس ترتیب دئیے جائیں گے ۔ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے ان لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس دکھائے جائیں گے اور اس رجسٹریشن کے ذریعہ گھر بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رہے گی ۔ ملک اور عالمی سطح پر راست ٹیلی کاسٹ سے یوٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ والدین اس پروگرام میں اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 ۔ 9391160364 پر ربط کریں ۔۔