رشمیکا ’ پرینکا’ شاہد اور کئی اسٹارز نے فیس بڑھادی

   

ممبئی۔بالی ووڈ یا ٹالی ووڈ کی فلموں کے سوپرہٹ ہونے کے بعد اداکار اپنی فیس بڑھانے میں پیچھے نہیں ہٹتے۔رشمیکا مندنا ان دنوں الو ارجن اسٹارر پشپا کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا کی اداکاری نے ناظرین کو کافی متاثر کیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رشمیکا نے فلم کی کامیابی کے بعد اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اداکارہ پہلے ایک فلم کے لیے 2 کروڑ وصول کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے اپنی فیس 3 کروڑ کر دی ہے۔دیپیکا پڈوکون نے مبینہ طور پر پدماوت کے لیے اپنی فیس بڑھا دی تھی۔کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو پوری فلم کو اکیلے ہی کامیاب کرسکتی ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو گینگسٹر اداکارہ نے اپنی فلم کوئین کی کامیابی کے بعد اپنی فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا تھا۔ بتایا گیا کہ کنگنا نے تھلائیوی کے لیے تقریباً 24 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔آیوشمان کھرانہ نہ صرف اپنی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ اچھے موضوعات پر مبنی فلمیں فراہم کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔آیوشمان پہلے ایک فلم کے لیے 2 کروڑ روپے لیتے تھے،لیکن ڈریم گرل کی کامیابی کے بعد 10 کروڑ روپے لینے لگے۔کرینہ کپور خان نے ویرے دی ویڈنگ سے ایک بار پھر واپسی کی۔ انہوں نے کرن جوہر کی فلم تخت کے لیے اپنی فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا۔ کرینہ جلد ہی عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی۔شاہد کپور نے مبینہ طور پرپدماوت اور کبیر سنگھ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے لیے 10 کروڑ روپے لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی فیس میں 1 کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے۔ شاہد کپور جلد ہی فلم جرسی میں نظر آئیں گے۔ کارتک آریان ۔پرینکا چوپڑا آخری بار بالی ووڈ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ نے فلم کا منافع اپنی فیس کے ساتھ بانٹنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ حال ہی میں دی میٹرکس ری ایکشنز میں نظر آئی ہیں۔