رشوت خوروں کیلئے خصوصی کورٹ کے قیام اور سخت سزا دینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

ہنمکنڈہ میں عالمی یوم انسداد رشوت ستانی سے پرچا کودنڈا راما رائو کا خطاب

ورنگل ۔سرکاری محکمہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر رشوت لیتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں کو پکڑے گئے رشوت خور عہدیداروں و ملازمین کو سزا دینے کے لئے ایک خصوصی کورٹ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے سزا دینے کا لوک ستہ تحریک پارٹی کے ریاستی کو آرڈینیٹر پرچا کودنڈا راما رائو نے مطالبہ کیا ۔بین الاقوامی یوم انسداد رشوت ستانی کے موقع پر لوک ستا ادیامہ سنتھا اور جوالا ادارے کے اشتراک سے پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر رشوت خوروں کو تہنیت کے نام پر ایک شخص کو نصف موچھ کے بال اور نصف سر کے بال کو کٹواکر چپل کا ہار گلے میں ڈال کر اسے گدھے پر بٹھا کر ریالی نکالی گئی ۔ اس ریالی کا کودنڈا راما رائو نے افتتاح انجام دیا ۔اس موقع پر انہوںنے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف سرکاری محکمہ جات میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی ذاتی مفاد کی خاطر چند ملازمین بد عنوانیوں میں ملوث ہوکر معصوم عوام سے رشوت حاصل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ معقو ل سرکاری تنخواہیں ہونے کے باوجود چند ملازمین نے رشوت لینے کو اپنا معمول بنالیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ رشوت لینے والے عہدیدارں و ملازمین کی نشاندہی کرکے انہیں فوری سزا دینے پر رشوت کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔انہوںنے یوم انسداد رشوت ستانی کو مرکزی و ریاستی حکومتیں سرکاری طور پر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر این سی سی ،این ایس ایس طلباء نے شریک ہوکر رشوت خوری کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر سنکری پرشانت ،بی کرشنا مورتی ،سریش ،راجکمار ،نرسنگ رائو ،لوک ستہ اراکین ستیش ،چندرا شیکھر اور دیگر موجود تھے ۔