حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار انسپکٹر پولیس کیسرا اے انجینلو کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ اے سی بی نے آج انجینلو کے مکان کے علاوہ چار مقامات پر دھاوا کیا اور تقریبا 20 کروڑ مالیتی (موجودہ مارکیٹ قیمت ) کے لحاظ سے موجودہ جائیدادوں کا پتہ چلایا ۔ اے سی بی نے اس رشوت خور بدعنوان عہدیدار کے غیر محسوب اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے دھاوے کیے اور اس کارروائی میں لنگو جی گوڑہ میں دو پلاٹس اور ایک قدیم مکان منصور آباد میں ایک مکان ، پیریرو میں ایک زیر تعمیر مکان ، مریال گوڑہ کے ہالیہ میں دو ایکڑ زرعی اراضی اس کے علاوہ ہالیہ میں مزید زرعی اراضی 7 لاکھ روپئے نقد رقم 60 تولہ طلائی زیورات دو کاریں قیمتی ساز و سامان کو ضبط کیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ اینٹی کرپشن بیورو سٹی رینج 1 کی کارروائی میں 16 ستمبر کے دن اے سی بی نے کیسرا پولیس انسپکٹر انجینلو کو 5 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور 17 ستمبر کے دن جیل منتقل کردیا تھا ۔۔ ع a/b