رشوت لینے کے الزام میں کونسلر بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے معطل

   

اجمیر: راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اجمیر میں رشوت کے ملزم کونسلر وریندر والیہ کو بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی کے ریاستی صدر اونکار سنگھ لکھاوت نے والیا کو بھیجے گئے خط میں ریاستی صدر کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ رشوت کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا جانا انتہائی بے ضابطگی ہے اور پارٹی کی شبیہ کو خراب کرنے والا ہے اور یہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے کے زمرے میں آتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ والیا اور دلال 20 ہزار روپے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے ۔