رضاکارانہ تنظیمیں خواتین کی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کریں : کاورے

   

بالاگھاٹ: مدھیہ پردیش کے آیوش کے وزیر مملکت رام کشور کاورے نے رضاکارانہ تنظیموں اور سماجی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ خاندان کی ماؤں اور بہنوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کے لیے معاشرے میں مشترکہ کوشش کریں۔ کل بالاگھاٹ ضلع کے گاؤں بگولی میں مہاتما جیوتیبا پھولے کی یوم پیدائش کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر کاورے نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ خاندان کی ماؤں بہنوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔ ایسا کرنے سے ہم مہاتما جیوتیبا پھولے کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مہاتما جیوتیبا پھولے کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے ۔