رضوان اور فہیم کی نصف سنچریاں، پاکستان 239 رنز پر ڈھیر

   


نیپیئر۔ ماؤنٹ منگنوئی ٹسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تاہم محمد رضوان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بدولت ٹیم فالو آن سے بچنے میں کامیاب ہوئی لیکن ٹیم صرف 239 رنز ہی بنا سکی ہے۔ کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف کے علاوہ کوئی بھی قابل ذکرمظاہرہ نہکرسکا۔پاکستان کی 6 وکٹیں 80 رنز پرگرگئی تھیں اور ٹیم کو فالو آن کا خطرہ تھا تاہم کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے نہ صرف نصف سنچریاں اسکور کیں بلکہ فالو آن کا خطرہ بھی ٹال دیا۔کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف کے درمیان 107 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی اس دوران دونوں نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم بدقسمتی سے محمد رضوان 71 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے اورفہیم اشرف 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن بدقسمتی سے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور کائل جمیسن نے فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔