رضوان کی 90 رنز کی اننگز رائیگاں ، پاکستان کو چوتھی شکست

   

کرائسٹ چرچ ۔ یہاں کھیلے گئے 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے چوتھے مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی ہے اور اب رواں سیریز میں پاکستان پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا، مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جس میں محمد رضوان 90 رنزکی شاندار اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ 5 میچزکی ٹی20 سیریز کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اووپنر صائم ایوب ایک بار پھر ناکام رہے، دوسرے اوورکی آخری گیند پر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کوکیچ دے بیٹھے اور صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 56 رنز کے مجموعی اسکور پرگری، بابر اعظم اس بار نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے اور19 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پرگیلن فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان 9 رنز بناکر لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپ مین کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔