یہ سادہ اور آسان ہیئر اسٹائل ان دنوں نوجوان لڑکیوں میں خاصا مقبول ہے۔اسے ٹوئسٹ اینڈ پن اسٹائل کہا جاتا ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ کم وقت میں آسانی سے بنتا ہے اور آپ کی شخصیت میں گلیمر سا آجاتا ہے۔سادہ سے کینوس پر ایک شبیہہ بنا کے جب تک رنگ نہ بھرے جائیں تصویر نگاہوں کو خیرہ نہیں کرتی یعنی متاثر کن نہیں ہوتی یہی حال ہماری چوٹیوں اور بالوں کی لٹوں کا ہوتا ہے جنہیں جب تک کوئی واضح اور دلفریب سی شکل نہ دی جائے یہ بھلی نہیں لگتیں۔ہمیں آپ کے صرف 2 منٹ درکار ہیں طریقہ ہم بتاتے جاتے ہیں،آپ نے بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اگر بال سیدھے یا کرلی کئے ہوں یہ دونوں صورتوں میں اچھا ہیئر اسٹائل کہلاتا ہے یعنی آپ پر ہر صورت میں سوٹ کرے گا۔سب سے پہلے بالوں میں اپنی پسند کے مطابق سیدھی یا سائیڈ کی مانگ نکال لیں۔اب فرنٹ سے بالوں کا ایک چھوٹا حصہ لے کر جو ایک انچ کے برابر ہو،اب اسے بل دیتے ہوئے چہرے سے دور کر لیں۔اگر بال پتلے اور چھوٹے ہیں تو انہیں خوب کس کر ٹوئسٹ دیں اور پھر ان کے اوپر ہلکا سا ہیئر اسپرے کر لیں تاکہ بال اپنی جگہ جمے رہیں۔اب اسٹائل کو سیٹ کرنے کیلئے ایک بوبی پن لگا دیں۔یہ اسی مقام پر لگائیں جہاں بالوں کو بل دینے کے نتیجے میں تکونی سی شکل بنتی نظر آئے۔اب ایک پن کو کراس (انگریزی حرف X) کی شیپ بناتے ہوئے لگا لیں۔ان پنوں کو بالوں سے چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہی تو اسٹائل ہے۔آپ جتنی چاہیں آڑھی ، ترچھی ، افقی ، عمودی ،کسی بھی Shape میں لگائیے،ڈیزائن بنائیے۔ لیجئے آپ کا جھٹ پٹ ٹوئسٹ اینڈ بوبی پن ہیئر اسٹائل تیار ہے۔اب چاہے تو آپ بال کھلے رکھیں یا ڈھیلی سی پونی ٹیل بنا لیں۔ اگر رنگین بوبی پن دستیاب نہ ہوں تو نیل پالش کی مدد سے انہیں پینٹ کر کے سکھا لیں اور بنائیں اسٹائلش سا یہ ہیئر اسٹائل جو کسی بھی طرح سے شاعر کے تخیل کی رعنائی کی ایک شکل جیسا ہے۔
گھریلو ٹوٹکے
چکنی جلد کیلئے: ٭ ریفریجریٹر میں پانی کا ایک پیالہ رکھیں اور اس ٹھنڈے پانی سے دن میں 4تا3مرتبہ اپنے چہرے پر چھپا کے ماریں۔ ٹھنڈے پانی سے نہ صرف آپ کو تازگی کا احساس ہوگا بلکہ آپ کے مسامات بھی ٹائٹ ہو جائیں گے۔٭چکنی جلد کیلئے ایک زبردست پیک یخ کھیرا ہے۔ کھیرے کو باریک کدوکش کرلیں یا پھر کھیرے کو بلینڈر میں بلینڈ کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔ اسے فریج میں یخ کرلیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک اطمینان سے بیٹھی رہیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ بہترین نتائج کیلئے صاف ستھرے اور دھلے ہوئے منہ پر ہفتے میں دوبار اسے دہرائیں۔
٭٭٭٭