ہنگامی اجلاس کی درخواست الجزائر نے کی تھی اور سلووینیا نے اس کی حمایت کی تھی۔
نیویارک: جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب اسرائیل کی جانب سے مہلک فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس منگل کو ہوگا۔ سفارت کاروں نے پیر کو بتایا کہ ہنگامی اجلاس کی درخواست الجزائر نے کی تھی اور سلووینیا نے اس کی حمایت کی تھی۔
غزہ میں حماس کے زیرانتظام ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ اتوار کے روز ہونے والے فضائی حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جس نے بے گھر ہونے والے خیموں کو نشانہ بنایا۔
ہیلتھ اتھارٹی نے اس واقعے کو “قتل عام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کے زیادہ تر متاثرین خواتین اور بچے تھے۔