رفح میں عالمی قانون پر عمل کرنے روس کا مطالبہ

   

انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے گریز کرنے اسرائیل کو انتباہ
ماسکو: روس نے چہارشنبہ کو غزہ کی پٹی کے رفح شہر میں اسرائیل کی فوجی کارروائی سے متعلق بین الاقوامی انسانی قانون کی پیروی کرنے پر زور دیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے مشرقی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کیا اور مصر کے ساتھ ملحقہ رفح کراسنگ کے غزہ کی جانب کنٹرول حاصل کر لیا۔ حماس نے کہا ہیکہ اس نے مصری اور قطری ثالثوں کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدہ کی شقوں سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے ۔ اس شہر میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔ زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ “جنوبی غزہ میں رفح میں اسرائیل کی زمینی فوجی کارروائی کا آغاز خطے کو غیر مستحکم کرنے کا ایک اضافی عنصر ہے ۔ تقریباً 1.5 ملین فلسطینی شہری وہاں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں، ہم بین الاقوامی انسانی قانون کی دفعات کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کرتے ہیں،” زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا۔ مطالبہ کی تعمیل۔”