تل ابیب : اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ رفح شہر اور غزہ پٹی کے شمال میں تعین کردہ “محفوظ علاقوں” میں چلے جائیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج مذکورہ علاقوں میں حماس کے خلاف حملہ کرے گی۔ انہوں نے رہائشیوں کو معینہ”محفوظ علاقوں” کی طرف جانے کی اپیل کی۔ترجمان نے رفح شہر کے مشرق میں شبورا اور رفح کیمپوں، انتظامی، الجنینہ اور خربت جیسے محلوں کے بے گھر فلسطینیوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر المواسی کے علاقے میں چلے جائیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ شمال میں فلسطینیوں کو باڑ کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے۔