رقمی لین دین مسئلہ پر قاتلانہ حملہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) فینانس کے کاروبار اور رقمی لین دین کے مسئلہ پر دو افراد نے حسینی علم پاردی واڑہ کے ساکن ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ انسپکٹر رمیش کوتوال نے بتایا کہ دلسکھ نگر کے ساکن ویرا سائی اور سائی ناتھ نے حسینی علم پاردی واڑہ سے تعلق رکھنے والے مہندر پر دو دن قبل مہلک ہتھیار سے حملہ کردیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں مہندر شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے علاج کیلئے اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ پولیس نے ویرا سائی اور اس کے ساتھی سائی ناتھ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے دو خنجر اور ایک تیز دھار تلوار ضبط کرلی ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ۔