رقمی لین دین پر میاں بیوی میں جھگڑا ، سافٹ ویر انجئنیر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رقمی لین دین کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ایک سافٹ ویر خاتون کی موت کا سبب بن گیا ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 23 سالہ سندھیا نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سندھیا اپل رمنتا پور علاقہ کے ساکن رمیش ریڈی کی بیوی تھی ۔ جو چنپکٹ میں ملازمت کرتی تھی ۔ کل دوپہر دونوں میاں بیوی میں رقمی مسئلہ پر بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع