ریاض : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران قرآن پاک اور 76 سے زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل ایک ملین نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ میڈیاکے مطابق قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں۔سعودی وزارات اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے رمضان کے دوران 22 ملکوں میں اسلامی مراکز کے توسط سے نسخے تقسیم کرائے گیوزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے جو کنگ فہد کملکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں بتایا کہ ’سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کیلئے کوشاں ہے‘۔