حیدرآباد۔کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہاکہ رمضان کا اہتمام کریں تاہم ساتھ ہی کورونا کے خلاف خود کا اور اپنے چاہنے والوں کا تحفظ کریں۔اس کی ذمہ داری ہر ایک کی ہے ۔اس خصوص میں ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنے پیام میں انجنی کمارنے کہا کہ ہم لوگ رمضان کے قریب آرہے ہیں۔یہ بہت پاک مہینہ ہے ۔ہم کافی خوشی سے رمضان منائیں گے لیکن کوویڈ 19کا ماحول ہے ۔ حیدرآباد شہر حلیم کیلئے کافی مشہور ہے اور ہمارے یہاں لگ بھگ 6تا8ہزار حلیم تیار کرنے والے کام کرتے ہیں۔لگ بھگ 20ہزار سے زائد افراد اس سے منسلک ہیں۔ موجودہ ماحول میں تمام سے گذارش ہے کہ ٹیکہ ضرور لیں۔اپنے آپ کو محفوظ کریں،اپنے گاہکوں اور اپنے ارکان خاندان کا تحفظ کریں۔