مکہ مکرمہ : سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر داخلے کی پابندی میں توسیع کے بعد اس سال رمضان میں عمرہ کے لیے جانے والے لاکھوں افراد سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گے ۔ سعودی عرب میں 17 مئی تک سفری پابندی میں توسیع کی ہے ۔ ہندوستانی عازمین عمرہ بھی رمضان المبارک کے عمرہ کی سعادت سے محروم ہوں گے ۔ ہر سال ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے لاکھوں افراد رمضان میں عمرہ ادا کرتے ہیں ۔ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی کورونا پابندیوں کے باعث سفر ناممکن ہے ۔