رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہیں

,

   

یروشلم : اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکردی ۔ اتوار کی رات پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔ اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔ صیہونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا ۔