ممبئی : مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو ان کا استعفیٰ قبول کر لیا اور ان کی جگہ رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ مرمو نے رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا ہے ۔ مسٹر بیس اس سے پہلے جھارکھنڈ کے گورنر تھے ۔ صدر نے کوشیاری کے ساتھ ساتھ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنن ماتھر کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے ۔ ان کے علاوہ صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے چھترپتی شیواجی مہاراج اور دیگر عظیم شخصیات کے بارے میں ان کے ریمارکس پر حالیہ تنازعہ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے مسٹر کوشیاری کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ ریاست میں شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے )، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سمیت مہاراشٹر میں اپوزیشن جماعتوں نے ان کے متنازعہ تبصروں کے لیے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ کوشیاری نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم نریندر مودی سے اعلیٰ عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔