رنبیر اور عالیہ کی شادی اس سال نہیں ہو پائے گی

   

بالی ووڈ کے نئے لوبرڈز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے شادی کرنے کی خبروں کے درمیان نیا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس سال اس جوڑے کی شادی نہیں ہوگی، مگر اپنے ریلیشن شپ کو نئے پڑ اوپر لے جانے کے لئے رنبیر اور عالیہ لیوان میں رہنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ فی الحال رنبیر کپور اپنے والدین کے ساتھ باندرا میں رہتے ہیں۔ خبروں کے مطابق نیتو کپور نے بیٹے رنبیر کپور کو گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد سے جوڑے نے نئے اپارٹمنٹ کی تلاش شروع کردی ہے۔ پچھلے دنوں رنبیر عالیہ کے ساتھ میں نئی جائیداد کی تلاش میں تصویر بھی سامنے آئی تھی۔