رنجن مدوگالے پاک۔ بنگلہ سیریز کے میچ ریفری مقرر

   

دبئی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاہور میں24 جنوری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پاک، بنگلہ سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے انجام دیں گے۔ 60 سالہ مدوگالے 120 ٹی ٹوئنٹی میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ مدوگالے نے 27 سال قبل اپنے انٹرنیشنل ریفری کیریئر کا آغاز پاکستان ہی سے کیا تھا، جب دسمبر 1993ء میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹسٹ میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں میدان پر امپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور شوزب رضا انجام دیں گے جبکہ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔