رنجن گوگوئی کی راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی پر سابق ججس کی تنقید

   

نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کئے جانے پر سابق ججس نے شدید تنقید کی ہے ۔ جسٹس کورین جوزف نے کہا کہ سبکدوشی کے بعد عہدے ملنا عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرتا ہے ۔ جوزف نے جسٹس گوگوئی اور دو دوسروں کے ساتھ 12 جنوری 2018 کو ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کی تھی اور اس وقت کے چیف جسٹس کی قیادت میں سپریم کورٹ کے کام کاج پر سوال کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گوگوئی نے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کے منفرد اصولوں پر سمجھوتہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سابق چیف جسٹس کی جانب سے راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی کو قبول کرنے سے عام آدمی کا عدلیہ پر اعتماد متزلزل ہوگیا ہے۔ سابچ چیف جسٹس دہلی اے پی شاہ نے ‘ ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج آر ایس سوڈھی نے بھی گوگوئی کی راجیہ سبھا نامزدگی پر شدید اعتراض کیا ہے ۔