رنجن گوگوئی کی رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے حلف برداری

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی اور واک آؤٹ کے درمیان نامزد راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ راجیہ سبھا میں یہ پہلا موقع تھا کہ حلف برداری تقریب کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی اور واک آؤٹ کے مناظر دیکھے گئے۔ 65 سالہ رنجن گوگوئی گذشتہ سال نومبر میں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ بی جے پی کی جانب سے انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا گیا اور آج انہوں نے انگریزی میں حلف لیا۔ حلف برداری کیلئے جیسے ہی ان کا نام پکارا گیا کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے ارکان نے ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔