رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ اسٹار فلم ’’گلی بوائے‘‘ شائقین کو بہت پسند آرہی ہے۔ فلم باکس آفس پر اچھا پرفارمینس دے رہی ہے۔ چھٹویں ہی دن میں فلم نے 88 کروڑ کا بزنس کرلیا تھا۔ ویلنٹن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوئی اس فلم کو ویک اینڈ کا بھی فائدہ ہوا ہے۔ اس فلم کو21 کروڑ 30 لاکھ روپیوں کی کمائی ہوئی جو چاردنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم موجودہ ہفتہ میں 100 کروڑ کا ہندسہ پارکرتے ہوئے اس سے بھی آگے نکل جائیگی سنیرٹریڈ رپورٹر ترن ادرش کے مطابق 60 سے 70 کروڑ کے بجٹ میں بنی ’’گلی بوائے نے 4 دن میں ہی اپنی لاگت نکال لی تھی۔ فلم نے پہلے دن 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ دوسرے دن فلم 13 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے۔ ہفتہ کو فلم نے 18 کروڑ 65 لاکھ روپیوں کی کمائی کی۔ اتوار کو فلم نے 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کمائے ۔ فلم نے پانچویں دن 80.65 کروڑ کا بزنس کیا بتاتے چلیں کہ اگر ٹریڈ کے ہندسوں میں ہیر پھیر ہوتی ہے۔ تو فلم کو 100 کروڑ کلب میں داخلہ لینے کے لئے اور کچھ دنوں کا انتظار کرنا ہوگا اسی کے ساتھ یہ 2019 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے۔ دوسرا یہ رنویر کے کیریئر کی دوسری سب سے بڑی اوپننگ فلم بن جائیگی ۔