رنویر۔ عالیہ کے ساتھ ’بیجو باورا‘ بنائیں گے سنجے لیلا بھنسالی

   

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بیجو باورا بنا سکتے ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد اپنی اگلی فلم بیجو باورا شروع کریں گے ۔ اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے مباحثے جاری ہیں۔ بیجو باورا سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے ۔ بھنسالی یہ فلم رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بنانا چاہتے تھے ، لیکن بات نہیں بن سکی۔