رنکو سنگھ نے ونڈے کرئیر کا آغاز کرلیا

   

گکیبرہا (جنوبی افریقہ)۔ جنوبی افریقہ نے منگل کو یہاں دوسرے ونڈے میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے لیے رنکو سنگھ نے اپنا ونڈے ڈیبیوکیا اور کلدیپ یادو نے انھیں ہندوستان کی اعزازی ٹوپی پیش کی۔ بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر رنکو نے شریاس ایر کے مقام پر ٹیم میں اپنی جگہ بنائی جو آئندہ ٹسٹ سیریز کی تیاری کے لیے تین روزہ انٹر اسکواڈ ریڈ بال میچ کھیلیں گے۔