نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ بیٹر رنکو سنگھ نے اترپردیش کی ایم پی پریا سروج سے منگنی کرلی۔ پریا سروج سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ بائیں ہاتھ کے یہ بیٹرگزشتہ دو سالوں سے ٹیم انڈیا کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب یہ کھلاڑی جلد ہی شادی کرنے والا ہے۔ رنکو سنگھ کی منگیترکے بارے میں بات کریں تو وہ صرف 25 سال کی عمر میں ایم پی بنی ۔ انہوں نے مچلی شہر سے لوک سبھا کا الیکشن جیتا ہے۔ پریا سروج سپریم کورٹ میں وکیل رہ چکی ہیں۔ اس نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، وہ بی جے پی کے سینئر لیڈر بی پی سروج کو شکست دے کر لوک سبھا میں داخل ہوئی ۔ پریا سروج کے والد طوفانی سروج بھی ماچھلیشہر لوک سبھا سیٹ سے تین بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سال 1999، 2004 اور 2009 میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب رنکو اس وقت ہندوستانی ٹیم کے اہم رکن بنے ہوئے ہیں ۔