رنگاریڈی اور پالمور آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

محبوب نگر۔/21اگسٹ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کالیشورم جیسے بڑے پراجکٹ کی تکمیل جس تیزی کے ساتھ کی گئی ہے اسی انداز میں رنگاریڈی پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی تکمیل کیلئے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ خواہشمند ہیں۔ لہذا پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے عہدیدار تمام تر تفصیلات پر مشتمل رپورٹر تیار رکھیں۔ یہ ہدایت ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ محبوب نگر کو ملحوظ رکھتے ہوئے دی۔ اس ضمن میں وہ ضلعی عہدیداروں کے ساتھ منعقد کردہ جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی، رکن اسمبلی جرچڑلہ لکشما ریڈی، رکن اسمبلی نارائن پیٹ راجندر ریڈی، رکن اسمبلی دیور کدرہ آلا وینکٹیشورریڈی، رکن اسمبلی شاد نگر انحیادو، رکن اسمبلی کوڑنگل پٹم نریندر ریڈی کے علاوہ پراجکٹ کے عہدیداران چیف انجینئر منوہر، ایس ای دیانند، سیول انجینئرس سرینواس، شنکر و دیگر موجود تھے۔