رنگا ریڈی میں شر پسندوں کے خلاف قطب شاہی دور کی مسجد میں توڑ پھوڑ پرمقدمہ درج

,

   

حیدرآباد۔ قطب شاہی دور کے قبرستان اورمسجد کے ایک حصہ میں مبینہ توڑ پھوڑ کرنے والے چند شرپسندوں کے خلاف مذکورہ رائے درگم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔

وقف بورڈ کے انسپکٹر ایڈیٹر رنگا ریڈی محمد غوث محی الدین نے سائبر آباد کے رائے درگم پولیس میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد جس کی شناخت نکہل یادو‘ ناگپور اشوک یادو‘ ناکالا اشوک‘ ناکالا پروین‘ امباٹی اشوک‘ کٹالا سری سیلم‘ سڈالا نریندر‘ ایلوم گوڑ‘ کٹالا ونود اور دیگر غیر قانونی طور سے مسجد قطب شاہی درگاہ میں داخل ہوئے ہیں۔

مذکورہ قبرستان سروے نمبر44درگام چیرو جھیل‘ رائے درگم‘ شیر لنگم پلی میں واقعہ ہے اور پرامن قبضے میں جے سی بی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے مداخلت کی کوشش کی گئی ہے۔ مذکورہ شر پسندوں نے قدیم مسلم قبروں کو مکمل طور سے مسمار کردیا اور مسجد کی طرف قدم بڑھایاہے۔

انسپکٹر ایوڈیٹر وقف نے پولیس کواس بات کی بھی جانکاری دہ ہے کہ جانچ کے دوران انہیں کئی نقصاندہ زدہ قبریں ملی ہے اور یہ کام وقف اراضی پر قبضے کی نیت او ربغیردستاویز‘ ٹائٹل کے شر انگیزی پیدا کرنے کے مقصد سے کیاگیاہے۔

شکایت ملنے کے بعد رائے درگم پولیس نے کرائم نمبر382میں ائی پی سی کی دفعہ 447‘ 427اور 52اے وقف ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس تحقیقات ہنوز جاری ہے۔