حیدرآباد ۔ اس وقت دنیا بھر کے اہم ممالک جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کررہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی جس پرمرکوز کر رہے ہیں وہ روبوٹکس ہے۔ اگر صرف ریاست تلنگانہ کی بات کی جائے تو سال ریاست نے فروری میں اپنی روبوٹکس پالیسی کا آغازکیا اور ملک کی پہلی ریاست بن گئی جس نے ریاستی مخصوص روبوٹک پالیسی رکھی۔اس پالیسی کے طور پر صحت کی دیکھ بھال، زراعت، صنعتی آٹومیشن، اور صارف روبوٹکس کے چار عمودی حصوں پر توجہ مرکوزکرنے کا فیصلہ کیا۔ روبوٹک ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ہیلتھ کیئر ایک اہم شعبہ ہے۔ خانگی کمپنیوں کو اپنے ہارڈ ویئر اور روبوٹک سافٹ ویئرکو ڈیزائن کرنے کی ترغیب دی جارہی۔ روبوٹ تیارکرنے والی چند اہم کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کئے جارہے ہیں اور حیدرآباد میں بڑی کمپنیاںاپنے مراکز قائم کرنے پر غورکررہی ہیں۔ روبوٹک سرجری اس وقت صحت کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کرنے والا مضمون ہے ۔ کئی ایجنسیوں کی نشاندہی کی جن کے پاس روبوٹکس میں پروگرام ہیں اور وہ اپنے کالجوں میں ان پروگراموں کو متعارف کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دو سال میں روبوٹکس میں کچھ بنیادی یا ایڈوانس کورس کے ساتھ دس ہزار طلباء کا ایک پول تیار ہونے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد میں پریمیئرگورنمنٹ ہیلتھ کیئر ادارہ نمس نے جدید ترین ڈاونچی ایکس آئی فورتھ ورڑن سسٹم مکمل طور پرلیس روبوٹک سرجری لیب حاصل کیا ہے، جو ملک میں کسی کے پاس نہیں ہے اور یہ تلنگانہ کیلئے ایک اعزاز ہے۔تلنگانہ میں روبوٹک سرجریز کا عروج جلد ہی دکھا جائے گا جیسا کہ یہاں روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری، روبو گائن انڈیا 2023 پر دوروزہ قومی کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر سنگیتا ریڈی جے ایم ڈی، اپولو ہاسپٹلس گروپ اینڈ چیئر، جی 20 ایمپاور اور مسٹر جیش رنجن، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری، آئی اینڈ سی اور آئی ٹی نے شیرٹن حیدرآباد ہوٹل، گچی باؤلی میں کیا۔ اسوسی ایشن آف گائناکولوجیکل روبوٹک سرجنز (اے جی آر ایس ) ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اسوسی ایشن ہے جو ماہر امراض نسواں کو جدید روبوٹک سرجریوں کو انجام دینے میں تربیت اور ماہر بناتی ہے۔ ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے اس ضمن میں کہا مجھے وہ دن یاد ہے جس دن چیئرمین ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی نے کہا تھا کہ ہم پانچ روبوٹ خریدنے جارہے ہیں۔ روبوٹک سرجری کی طاقت کو2011 میں دیکھا اور تجزیہ کیا تھا۔ تاہم مشین ماہر فردکے بغیر بیکار ہے اور اس لیے تربیتی پروگراموں ، پینل ڈسکشن ، اپ ڈیٹ کرنے جیسے شعبے ماہرین کا انتظار کررہے ہیں۔ دواخانوں میں ہندوستانی ساختہ روبوٹ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ ٹیلی مینٹرڈ سرجری، مناسب تشخیص، ٹیلی ریڈیالوجی، ٹیلی پیتھولوجی، ٹیلی آئی سی یو، ٹیلی ایمرجنسی موونگ آف کیئر، کنیکٹیویٹی اور ریموٹ کیئر کی کہانیاں عام ہوتی جا رہی ہیں لیکن یہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں روزمرہ کے کرشمے بھی پیش کررہی ہیں۔