سنگاریڈی کے راہول گاندھی کیمپ میں اتم کمار ریڈی کی جناب عامر علی خاں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے روزنامہ سیاست کی فلاحی و سماجی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی کامیاب مہم چلائی اور ساتھ ہی مسلمانوں کے مسائل کو پیش کرنے میں روزنامہ سیاست ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں کی سنگاریڈی میں کانگریس کے قائد راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد کیمپ کے احاطہ میں اتم کمار ریڈی نے سی ڈبلیو سی کے رکن و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مانکیم ٹیگور سے ملاقات کراتے ہوئے روزنامہ سیاست کی سرگرمیوں سے انہیں واقف کروایا جس پر مانکیم ٹیگور نے ایک میڈیا ہاوز کی جانب سے خبروں کی ترسیل کے علاوہ سماجی و فلاحی خدمات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر شعبہ کمرشیل ہوگیا ہے ۔ ایک اردو اخبار کی اتنی ساری خدمات قابل ستائش ہے ۔ مانکیم ٹیگور نے جناب عامر علی خاں سے سوال کیا کہ اتنے سارے کام ایک پلیٹ فارم کے تحت کیسے کیے جارہے ہیں ۔ جناب عامر علی خاں نے انہیں سیاست کی تعلیمی ، فلاحی ، معاشی سرگرمیوں ، دوبدو ، مسلم لاوارث نعشوں کی تدفین ، مسابقتی امتحانات کے لیے طلبہ کی تربیت کے علاوہ دوسرے پروگرامس پر روشنی ڈالی ۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ عوامی مسائل کو اٹھانے میں روزنامہ سیاست کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ۔ جس کی وجہ سے عوام میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے ۔ 75 سال سے اپنے معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل بھی موجود تھے ۔۔ ن