روزگار فراہمی ، امتحانات میں کامیابی کا لالچ دے کر ٹھگنے والا گرفتار

   

حیدرآباد ۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) روزگار فراہم کرنے آن لائین امتحانات میں کامیابی اور دستاویزات کی تیاری کے بہانے عوام کو ٹھگنے والے دھوکہ باز کو سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سورج کمار چودھری ایرپورٹ میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے خود کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا ذمہ دار ظاہر کرتے ہوئے آن لائین اشتہار میں موبائیل نمبر شائع کر رہا تھا اور خواہشمند افراد سے بھاری رقومات حاصل کرلئے ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ملازمت کیلئے بعض افراد نے سورج کمار چودھری کو آن لائین رقومات منتقل کئے تھے۔ درخواست گزار لڑکی نے دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور پولیس نے چودھری کو نوئیڈا اترپردیش سے گرفتار کرلیا ۔