حیدرآباد: ہندوستان سے دبئی کو روزگار کے سلسلہ میں جانے والے لاکھوں افراد میں سے 25 ہزار ہندوستانیوں نے ملک کو واپس آنے کیلئے قونصل خانہ میں عرضی داخل کردی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل قونصل برائے ہندوستان (سی جی آئی) نے اعلان کیا کہ 25 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے اپنے وطن واپس جانے کیلئے ویب سائٹ پر عرضی داخل کردی ہے۔ واضح رہے کہ خلیج اور دیگر ممالک ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے روزگار کے سلسلہ میں جانے والے افراد کو پچھلے دو تین ماہ سے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
انہیں ان کے کفیل ان کی تنخواہ بھی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ واپس اپنے وطن آنے کے خواہش مند ہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں بیرون ملک پریشان حال افراد کی مدد کریں۔