روز صبح اٹھ کر سی بی آئی-ای ڈی کا کھیل کھیلیں گے تو ..: سسودیا پر کارروائی کو لیکر وزیراعظم پر عام آدمی پارٹی نے کسا طنز

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مرکزی تفتیشی بیورو کی طرف سے لک آؤٹ نوٹس جاری کیے جانے کے بعد ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ مفرور نہیں تو نوٹس کیوں جاری کیا گیا؟ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا، “آپ کے سارے چھاپے پھیل ہو گئے، کچھ نہیں ملا، ایک پیسہ کی ہیرا پھیری نہیں ملی، اب آپ نے لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے کہ منیش سسودیا نہیں مل پائے، یہ کیا نوتنکی ہے مودی جی؟”انہوں نے مرکزی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ میں دہلی میں آزاد گھوم رہا ہوں، بتاؤ کہاں آنا ہے، تم مجھے نہیں ڈھونڈ سکتے؟ ساتھ ہی انہوں نے اپنے خلاف سی بی آئی کی کارروائی کو لے کر پی ایم مودی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔