روز میری فش کباب

   

اجزا : مچھلی ایک کلو، تیل حسبِ ضرورت، ٹماٹر تین عدد، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ، سرخ مرچیں(چوپ کی ہوئی) 2سے3عدد، لہسن کے جوے( چوپ کیے ہوئے) 3سے4عدد، سرخ پیاز( چوپ کرلیں) ایک عدد، پانی ایک چوتھائی کپ ،کابلی چنے(اُبلے ہوئے) 300گرام، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ، ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) چارکھانے کے چمچ، لیموں کی قاشیں گانشنگ کیلئے۔
ترکیب : ٹماٹر کے چھوٹے چوکور ٹکڑڑے کاٹ لیں، نان اسٹک فرائی پین لے کر اس میں تیل ڈال کر گرم کریں،تیل میں سرخ مرچیں، لہسن، پیاز شامل کریں۔ہلکا سا فرائی کر کے پانی شامل کرلیں۔ ہلکی آنچ کرکے چنے اور ٹماٹر شامل کرکے 10منٹ تک پکائیں،نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر دیں،فریش اوریگانو اور ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔باربی کیو ٹرے کو گرم کریں۔مچھلی کے کیوب کو لکڑی کی سیخوں میں پرو دیں۔تیل سے اس پر برش کردیں۔ 2 سے3منٹ تک پکائیں۔سرونگ پلیٹ میں نکال کر چنوں ار لیموں کی قاشوں کے ساتھ سرو کریں۔