روسٹڈ ریک آف لیمب

   

اجزا: مٹن چانپ کا ریک ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن پسا ہوا دو چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چمچہ، سفید زیرہ ایک چمچہ،پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، سرکہ چارچمچہ، کینو کا رس آدھی پیالی، زردے کا رنگ ایک چٹکی، کوکنگ آئیل حسب ضرورت۔
ترکیب :اس ڈش کو بنانے کیلئے چانپوں کو بغیر علیحدہ کئے ہوئے استعمال کریں۔چانپوں کو صاف دھو کر خشک کریں اور ان پر نمک،لہسن اور زردے کا رنگ اچھی طرح مل دیں۔دہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئیل،لال مرچ، ھٹا ہوا زیرہ اور گرممسالہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چانپوں پر لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔بھاری پیندے کی گہری کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپوں کو مسالے سے نکال کر رکھ دیں۔کینو کا رس ڈالتے ہوئے تیز آنچ پر دونوں طرف سے اُلٹ پلٹ کر اتنی دیر فرائی کریں کہ اچھی طرح سنہری ہو جائے۔پھر اس پر میرینیشن کا مسالہ ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر مکمل گلنے تک روسٹ کر لیں۔