روسٹ چلی چکن

   

اجزا: چکن ایک کلو،لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ، نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ ،کالی مرچ ایک تہائی چائے کا چمچہ،سرکہ ایک کھانے کا چمچہ ،سویاسوس دو کھانے کے چمچہ، آئیل آدھا کپ ،پانی ایک کپ، چلی سوس دو کھانے کے چمچہ ،کیچپ دو کھانے کے چمچہ، لہسن ایک چمچہ، یاز ایک عددسلائس کٹی، شملہ مرچ ایک عددآہری مرچ آٹھ عدد۔
ترکیب :چکن کو ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک،کالی مرچ،سرکہ اور سویا سوس سے میرینیٹ کر کے تیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔اب پین میں آدھا کپ آئیل گرم کرکے میرینیٹ کی ہوئی چکن دس منٹ فرائی کرلیں۔پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں، پھر اس میں چلی سوس ،کیچپ شامل کردیں۔اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے لہسن گولڈن فرائی کرلیں۔پھر اس میں کٹی پیاز ڈال کر دو منٹ پکائیں۔آخر میں سلائس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں۔ پھر اس آمیزے کو چکن میں شامل کرکے سروے کریں۔
٭٭٭ ٭ ٭٭٭