روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کیلئے اعلی اعزاز

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کیریل دمتریو سے ملاقات کی۔ریاض میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران روسی اعلی عہدیدار کو مملکت کے شہری اعزاز ’کنگ عبدالعزیز آرڈر‘ (سیکنڈ لیول) سے نوازا گیا۔ دمتریو کو یہ اعزاز روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مضبوط کرنے کی اُن کی گراں قدر کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات بالخصوص سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ کیریل دمتریو کو شہری اعزاز دیے جانے کی تقریب میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور وزیر مملکت مساعد بن محمد العبیان نے بھی شرکت کی۔