ماسکو / واشنگٹن : روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف کی امریکی ہم منصب انتھونی بلنن سے ’’سلامتی‘‘ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔روسی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فریق کی خواہش پر لاوروف اور بلنکن کی ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لاوروف نے اس دوران کہا ہے کہ روسی صدر ولا دیمیر پوٹن اور امریکی صدر جو بائڈن کی 12 فروری کو ٹیلی فونک ملاقات میں معاہدہ طے پا گیا تھا،امریکہ اورناٹوکو روانہ کردہ سلامتی ضمانت تجاویزکے اعتبار سے ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔روسی وزیر نے خاص کر واشنگٹن اور اس کے اتحادیوںکے سخت گیر بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، ملکی سلامتی کے ناقابل تسخیر اصول پر زور دیتے ہوئے روس کی جانب سے ایجنڈے میں لائے گئے تمام تر معاملات پر عقل مندانہ ڈائیلاگ کی اپیل کی۔